پیپلز پارٹی ،اے این پی کا مشترکہ اجلاس ،پشین کی سطح پر مشترکہ انتخابی اتحاد بارے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:15

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی پشین کے باچا خان مرکز میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس ضلعی صدر و پی بی 49 سے اے این پی کے نامزد امیدوار حاجی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ پشین کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ و این اے 265 سے نامزد امیدوار سردار خیر محمد ترین ایڈوکیٹ، ملک حمید کاکڑ، سردار سرور سلیمانخیل، پی بی 47 سے نامزد امیدوار ملک حکیم اللہ کاکڑ، پی بی 49سے نامزد امیدوار سید جمال عبدالناصر اغا، پی بی 48 سے نامزد امیدوار دارو خان کاکڑ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و پی بی 49 سے نامزد امیدوار حاجی اصغر علی ترین، این اے 265 سے نامزد امیدوار سردار رشید خان ناصر، پی بی 48 سے نامزد امیدوار عبید اللہ عابد، ضلعی عہدیداروں کمال خان لمڑ اور یوسف خان ترین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع پشین کی سطح پر مشترکہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں دونوں پارٹیوں نے ضلع پشین کی سطح پر رجعت پسند قوتوں کے مدمقابل گرینڈ الائنس بنانے کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں اور ان شخصیات کا جو آزاد حیثیت سے الیکشن 2024 میں امیدوار ہے۔ ان کا ایک مشترکہ اجلاس آج 28 جنوری بروز اتوار سہ پہر 3 بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا گیا۔