خریدار ایمان کا سودا کر رہے ہیں ،انسان کا توکل اللہ پر ہونا چاہیے، جام کمال خان

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور حلقہ این اے 257 و پی بی 22 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جام کمال خان نے کہا کہ آج کل کی سیاست میں خریدار بہت ہیں اور وہ خریدار ایمان کا سودا کر رہے ہیں انسان کا توکل اللہ پر ہونا چاہیے، مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں سوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں کیا انہوں نے اقتدار میں رہ کر چند نالیاں, چند گلیاں,اور چندسو گز روڈ بنائی.

نہ ہی انہوں نے عوامی مفادات کے اجتماعی کام کیئے اور نہ ہی اپنے حلقہ میں کوئی بڑا پروجیکٹ بنایا. چند گلیاں, نالیاں بنانا یا سولر اور چند گز روڈز ایک فلاحی ادارہ یا میونسپل کمیٹی کا چیئرمین بھی بناسکتا ہی.انہوں نے کہا کہ کردار انسان کے وزن سے بنتا ہے یہ کردار ان کاموں سے بنتے ہیں جو آپ کی پہنچان ہوتی ہے اور یہ کردار منافیقت، جھوٹ، دوغلاپن سے نہیں بنتا اور کردار اللہ پاک کو بھی بڑا پسند آتا ہے اور ایمان کا درجہ بہت بڑا ہی.

ان خیالات کا اوتھل موضع آوادان کے گوٹھ حاجی قادربخش دودا میں ایک بہت عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ تیس سال کی سیاست میں یہاں بہت سی ن?ی گاڑیوں کو آتے دیکھا ہے اور پانچ سال کے بعد کو?ی نیا چہرہ آتا ہے اور ہمارا اور آپ تعلق صرف ووٹ کا نہیں علاقہ داری کا بھی ہے، ایک سیاسی آدمی کا اپنے لوگوں کے ساتھ تعلق ایک گھر جیسا ہونا چاہیے اور جو چیز آپ نے اپنے گھر کے لیے پسند کی ہے وہی چیز آپ لسبیلہ کے لیے بھی پسند کریں پھر یہ کیا وجہ ہے جو چیز آپ نے اپنے لیے پسند کی ہے پھر وہ لسبیلہ کے لیئیکیوں نہیں پسند کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں اپنے سیاسی مخالف?ن صالح بھوتانی اور اسلم بھوتانی کو مخاطب کرتے ہو?ے کہا کہ ہماری سیاسی مخالفت میں بنیاد انہی سے ہی شروع ہے اور انہوں نے مرحوم اکبر لاسی صاحب کو بھی استعمال کیا ابھی ایک ن?ے بیرسٹر کو استعمال کررہے ہیں اور ہمیں انکے کردار اور سیاست کا پتہ ہے اور ہمیں حیرت اس بات کی ہے آپ اتنی بڑی باتیں تو کررہے ہیں مگر آپ نے کو?ی اجتماعی کام تو نہیں کیا، سولر، بور، کمیونٹی ہال یہ اجتماعی کام نہیں ہے۔یہ کام تو ایک فلاحی ادارہ یا میونسپل کمیٹی کا چیرمین بھی کرسکتا ہی.

آپ ہمیشہ پارلمنیٹ میں رہے آپ نے اجتماعی کام کیوں نہیں کیئی.آپ نے تو سوائے دریجی میں چند ڈیمز بنانے کے علاوہ حلقے کے دیگر علاقوں میں کونسے عوامی مفادات کے پروجیکٹس بنائی.حب میں اگر جام غلام قادر ہسپتال ہو, انڈسٹریل اسسٹیٹ ہو یا سوک سینٹر بنے ہیں تووہ بھی ہم نے بنائی.آپ نے اپنیاتنے عرصے میں دریجی میں نہ تو کوئی کالج بنایا اور نہ کوئی ماڈل اسکول بنایا.انہوں نے کہا ک الحمد اللہ ہم نے اپنے حلقے میں بڑے بڑے تعلیمی اداری, لوامز,پولی ٹینیکل کالج, بی آرسی کالج کے ساتھ اپنے حلقے کے لوگوں کی آمدورفت کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ڑوڈز اور بائی پاسز بنائی.نواب جام کمال خان عالیانی نیکہا کہ آپ تمام لوگ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر انہیں جدید تعلیم سے آراستہ کریں.

کیونکہ آج کا دور سائنسی تعلیم اور ٹیکنالوجی کا دورہی. انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے لوگ اپنے علاقے میں زراعت کو بھی فروغ دیں.زراعت کی ترقی سے علاقے اورعلاقے کے لوگ خوشحال ہوتے ہیں ۔