پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کو خوشحال بنائے گی، ذوالفقار علی بھٹی

اتوار 28 جنوری 2024 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار برائے حلقہ این اے 85 ذوالفقار علی بھٹی نے اتوار کو کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) 8 فروری کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے کے بعد ملک کو خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔ تحصیل سلانوالی کے مختلف دیہات میں مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو معاشی اور دیگر مسائل سے نکال کر ترقی کی طرف لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کی طاقت سے ملک میں ترقی اور خوشحالی لائے گی۔ ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ عام انتخابات سے جمہوری استحکام آئے گا اور منتخب نمائندے بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی پی 78 کے اُمیدوار رانا منور غوث نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ ترقی کی سیاست کس نے کی اور کس نے صرف جھوٹے دعوے اور لوٹ مار کی۔