ض* ساہیوال قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئی1303پولنگ اسٹیشن ،3910پولنگ بوتھ قائم

اتوار 28 جنوری 2024 19:40

ہ*ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2024ء) ضلع ساہیوال میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے لیے 1303پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گئے ہیںپولنگ اسٹیشنوں پر 3910پولنگ بوتھ ہو ں گے جن میں2097مردانہ اور1813زنانہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔این ای141میں430پولنگ اسٹیشن جن پر 659مردانہ اور 588زنانہ پولنگ بوتھ ہیں،این اے 142پر 431پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں 702مردانہ پولنگ بوتھ اور606زنانہ پولنگ بوتھ بنا دیے گے ہیں۔این اے 143 میں439پولنگ اسٹیشنوں پر736مردانہ اور619زنانہ پولنگ بوتھ قائم کر دیے گئے ہیں۔اور سیکورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال اورڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال کی نگرانی میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پولنگ اسٹیشنوں کے انتظامات اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے معائنہ شروع کر دیا ہے۔