نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے بڑے بھائی نوابزادہ میر اسد اللہ جان رئیسانی انتقال کرگئے

پیر 29 جنوری 2024 15:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے بڑے بھائی شہید نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کے والد نوابزادہ میر اسد اللہ جان رئیسانی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی میت کراچی سے ان کے آبائی علاقہ کانک مستونگ منتقل کی جا رہی ہے ۔نماز جنازہ 30 جنوری بروز منگل صبح 9:00 بجے کانک میں ادا کی جائیگی اور انہیں شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔