گ*سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نواب اکبر بگٹی کے پوتے نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

منگل 30 جنوری 2024 09:05

#اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نواب اکبر بگٹی کے پوتے نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا،پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں حساس علاقوں میں انتخابی مہم کیلئے سیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، گہرام بگٹی نے درخواست میں مزید کہا کہ ڈی آر او ڈیرہ بگٹی نے حلقے کے 21 حساس پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دے دیا ہے،نارمل قرار دینے کے باوجود مجھے ان علاقوں میں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی،ڈی آر او، ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے سیکورٹی کی فراہمی کی درخواست بھی مسترد کر دی، الیکشن کمیشن ان 21 پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی اہلکار تعینات کرے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مجھے بھی سیکورٹی فراہم کی جائے۔