میونسپل کمشنر میرپورخاص نے انسداد تجاوزات سیل کے دو انسپیکٹرز کو معطل کردیا

منگل 30 جنوری 2024 17:11

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ نے عام انتخابات 2024 کی قومی ذمہ داریوں میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر انسداد تجاوزات سیل کے دو انسپیکٹرز معراج الدین اور حاجی صدیق کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات 2024 کی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے لیے میونسپل کمشنر کو سرکاری املاک سے تمام بینرز، پینافلیکسز، پمفلٹ اور دیگر مواد فوری ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

میونسپل کمشنر نے این اے 211 اور پی ایس 45 کے ریٹرننگ افسران کے انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور موبائل فون مسلسل بند رکھنے پر انسداد تجاوزات سیل کے دونوں انسپیکٹرز کو معطل کرکے انسپیکٹر ناصر خان کو تعینات کردیا جس نے شہر کی سرکاری املاک سے بینرز، پینافلیکسز اور پمفلٹ ہٹانا شروع کردیے ہیں۔\378