بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سنائی گئی سزا پر افسوس ہے ، لیاقت بلوچ

منگل 30 جنوری 2024 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست بحرانی صورت حال سے دوچار ہے۔قومی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو قومی ترجیحات پر اکٹھا ہونا ہو گا۔