
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
بدھ 26 مارچ 2025 23:25

(جاری ہے)
اس دوران درمیانی سے شدیدبارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے جبکہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ کےمقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی نالوں/ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
(کل )جمعرات کو بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر وقفہ وقفہ سےتیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کی توقع ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کالام 68، چترال 46، دیر (بالائی 44، زیریں 21)، میر کھانی 42، دروش 29، مالم جبہ 12، باچا خان ایئرپورٹ، پٹن 06، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 02)، سیدو شریف03،تخت بھائی02،بالاکوٹ01، گلگت بلتستان: استور 16، گوپس 04، چلاس 01، کشمیر میں راولاکوٹ 01 اور پنجاب میں کوٹ ادو میں ایک میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 40 ، موہنجوداڑواور مٹھی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔مزید موسم کی خبریں
-
13 تا 16جون ملک کے بالاء اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ ریکارڈ ساز بلند
-
عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
-
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان
-
بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
-
محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ملک بھرمیں موسم خوشگوار ہونے کی نوید؛ کل سے بارشیں ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.