محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

پیر 24 مارچ 2025 22:22

محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں  بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء)محکمہ موسمیات نے کل ( منگل سی) 27مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ،ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اورڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیامر،استور،غذر،ہنزہ،گلگت،گھانچے اورشگرمیں بارش اوربرفباری کاامکان ہے، وادی نیلم،مظفرآباد،راولاکوٹ،پونچھ،ہٹیاں،باغ،حویلی،کوٹلی ،بھمبراورمیرپورمیں بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ،بٹ گرام،باجوڑ،پشاور،چارسدہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، آج سے وزیرستان،کوہاٹ،کرک،لکی مروت،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بھی باران رحمت ہو گی ،جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ،فیصل آبادمیں بارش کاقوی امکان ہے،سرگودھا،میانوالی،بھکر،ملتان،ٹوبہ،لیہ،جھنگ،خانیوال،مظفرگڑھ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کوئٹہ،زیارت، ڑوب،چمن،پشین،قلعہ،لورالائی ،بارکھان، سبی، خضدار، چاغی میں بارش متوقع ہے۔