عام انتخابات 2024، خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں، امیدواروں کو لاکھوں روپے جرمانے

بدھ 31 جنوری 2024 10:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ہنگو میں چئیرمین نیبرہڈ کونسل گل باغ ، عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل مردو خیل کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

حلقہ پی کے۔ 58 مردان سے آزاد امیدوار ذوالفقار خان کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔لکی مروت تحصیل چئیرمین غزنی خیل محمد ذیشان خان 31 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔کوہاٹ پی کے۔ 90 سے جے یو آئی کے امیدوار حاجی محمد شعیب کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پی کے۔ 90 کوہاٹ سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی سیف اللہ قریشی، پی کے۔

(جاری ہے)

92 سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی زر ولی شاہ اور این اے۔

35 سے تحریک لبیک کے امیدوار نجیب اللہ درانی کو الگ الگ 3, 3 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پی کے۔ 91کوہاٹ سے آزاد امیدوار داؤد آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔این اے۔ 35 کوہاٹ سے آزاد امیدوار شہریار آفریدی اور لعل سعید آفریدی ، پی کے۔ 92 سے اے این پی امیدوار مسعود خان خلیل کو آج 31 جنوری کو پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔ ڈی آئی خان۔ پی کے۔

113 سے امیدوار عمران جاوید عرف سہیل راجپوت، اور احمد کریم کنڈی، اور مئیر سٹی کونسل عمر امین خان کو 30, 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پی کے۔ 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے۔ 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوئی کو یکم فروری کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پی کے۔ 100 بنوں سے اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10, 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

این اے۔ 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کو 20 ہزار ، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزار جبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پی کے۔ 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔