رنبیر کپور سنجے بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں اپنی شرائط پر کام کریں گے

’لو اینڈ وار‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر کو ہوگا جبکہ اسے 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا

بدھ 31 جنوری 2024 12:15

رنبیر کپور سنجے بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں اپنی شرائط پر کام ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں اپنی شرائط پر کام کریں گے۔سنجے لیلا بھنسالی نے پچھلے ہفتے ہی اپنی نئی فلم کا رنبیر کپور کے ساتھ اعلان کیا تھا اور اب اس کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق رنبیر کپور نے لیلا بھنسالی کو پابند کیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دورانیے میں ہی کام ختم کریں گے تاکہ ان کے دیگر پروجیکٹ متاثر نہ ہوں۔

رنبیر کپور نے معاہدے میں یہ شرط بھی رکھی ہے کہ وہ صرف مقررہ ورکنگ آورز میں کام کریں کیوں کہ بھنسالی کے ساتھ ’ساوریا‘ میں انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکار کی طرف سے آخری شرط یہ رکھی گئی ہے کہ سیٹ کے تمام ڈیپارٹمنٹ میں ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے گا۔’لو اینڈ وار‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر کو ہوگا جبکہ اسے 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :