مری میں جنوری سے 04 فروری بارشوں اور برف باری میں اضافہ متوقع ہے،پی ڈی ایم اے

بدھ 31 جنوری 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے،31جنوری سے 04فروری بارشوں اور برف باری میں اضافہ متوقع ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے ۔ سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکائو کیا جارہا ہے، ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جارہا ہے، عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کا پرچار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، پہلے سے موجود سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفرپر نکلیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام ادارے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں، احتیاط کرنا بھی ہر شہری پر فرض ہے۔ مری کی جانب سفر کرنے والے سیاح موسم کی صورت حال معلوم کر کے سفر پر نکلیں۔ متعلقہ اداروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ آگاہی پیغامات کو سنجیدہ لیں۔

متعلقہ عنوان :