سعودی وایرانی وزرائے خارجہ کا غزہ جنگ پرتبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی

جمعرات 1 فروری 2024 14:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) سعودی عرب اور ایران کے وزرا خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ٹیلیفون پر بات چیت کی۔دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور امن مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔