ضلع قصورمیں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 4اورصوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر الیکشن ہوگا

ہفتہ 3 فروری 2024 15:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 4اورصوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر الیکشن ہوگا جس میں خواتین ومردوں کے ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 22لاکھ 46ہزار713ہے جو8فروری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،ملک بھرکی طرح ضلع قصورکے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں جوش و خروش نظرآرہاہے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرقصور تنویراحمدخاں نے ”اے پی پی “سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131(I) قصورسے جنرل الیکشن 2024کیلئے کل 18امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر7امیدوارمیدان میں اترے جبکہ 11آزادامیدواربھی اس سیٹ کیلئے مقابلہ کررہے ہیں،حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد5لاکھ 67ہزار451ہے جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ58ہزار 352اورمردووٹرزکی تعداد3لاکھ9ہزار 99جبکہ خواجہ سراء بھی رجسٹرڈہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مردوں کیلئے609اورخواتین کیلئے 516پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں‘ٹوٹل پولنگ بوتھ 1125بنائے گئے ہیں جبکہ مردوں کیلئے 140اورخواتین کیلئے123اور 100کمبائنڈپولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، اس طرح کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد363ہوگی۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132(II)قصور سے جنرل الیکشن 2024کیلئے کل 21امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر5امیدوارمیدان میں اترے ،16 آزاد امیدواربھی اس سیٹ کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔

حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد5لاکھ26ہزار 156ہے جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد 2لاکھ 33ہزار484اورمردووٹرزکی تعداد2لاکھ92ہزار 672ہےاور خواجہ سراء بھی رجسٹرڈہیں۔اسی طرح مردوں کیلئے583اورخواتین کیلئے 498پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،ٹوٹل پولنگ بوتھ 1081بنائے گئے ہیں ، مردوں کیلئے 95،خواتین کیلئے87اور 160کمبائنڈپولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد342ہوگی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133(III)قصور سے جنرل الیکشن 2024کیلئے کل 18امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر7امیدوارمیدان میں اترے جبکہ 11آزادامیدواربھی اس سیٹ کیلئے مقابلہ کررہے ہیں، حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد5لاکھ79ہزار 328ہے جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ62ہزار644اورمردووٹرزکی تعداد3لاکھ16ہزار 684ہے ، خواجہ سراء بھی رجسٹرڈہیں ،مردوں کیلئے619اورخواتین کیلئے 543پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،ٹوٹل پولنگ بوتھ 1162بنائے گئے ہیں ، مردوں کیلئے 87اورخواتین کیلئے87اور 233کمبائنڈپولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،اس طرح کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد407ہوگی اور اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134(IV)قصور سے جنرل الیکشن 2024کیلئے کل 23امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر6امیدوارمیدان میں اترے جبکہ 17آزادامیدواربھی اس سیٹ کیلئے مقابلہ کررہے ہیں، حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد5لاکھ73ہزار 778ہے جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ57ہزار880اورمردووٹرزکی تعداد3لاکھ15ہزار 698ہے جبکہ خواجہ سراء بھی رجسٹرڈہیں، مردوں کیلئے624اورخواتین کیلئے 538پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،ٹوٹل پولنگ بوتھ 1162بنائے گئے ہیں جبکہ مردوں کیلئے 80،خواتین کیلئے78اور 249کمبائنڈپولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،اس طرح کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد407ہوگی۔

\378