ایس پی اویسٹی گیشن اورسرکل ڈی ایس پی کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سےپولیس لائن میں آگاہی سیشن کا انعقاد

ہفتہ 3 فروری 2024 16:46

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑکی ہدایت پرایس پی اویسٹی گیشن نویداقبال اورسرکل ڈی ایس پی اتمان سالارزئی نعمت اللہ خان کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سےپولیس لائن میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے،اجلاس میں اتمان سالارزئی پولنگ اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی ہے،سیشن میں عام انتخابات کی تیاریوں،سیکیورٹی انتظامات، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد اور سنٹرل پولیس آ فس پشاور سے جاری کردہ الیکشن سے متعلق ہدایات کے حوالے سے پولیس آفسران و پولنگ اسٹیشن انچارجز کو اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے سے متعلق آگاہی دی گئی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قواعد و ضوابط سے متعلق دیگر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن باجوڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور سیاسی جماعتوں کیلئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا، الیکشن سے پہلے اور الیکشن کی دن قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔\378