کراچی کے نوجوان سرکاری نوکریوں سے محروم ہیں ،مسائل حل کرنے کے لے عملی جدوجہد کرینگے، طلحہ جمیل

ہفتہ 3 فروری 2024 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) ممتاز سماجی رہنما اور این اے 248 کے امید وار طلحہ جمیل نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوان سرکاری نوکریوں سے محروم ہیں انکے مسال حل کرنے کے لے عملی جدوجہد کرینگے کراچی کے محب وطن افرار کو نظر انداز کرنے والوں سے حساب لیں گے اور عوام کے ووٹ کے ذریعے 25 کڑور سے زاد پاکستانیوں اور ہمارے 60 فیصد نوجوانوں کے لے نی راہیں کھولیں گے۔

اس وقت میٹرک و انٹر طلبہ و طالبات انکے والدین پریشان ہیں 67 فیصد بچوں کا فیل کرنے کا میٹرک و انٹر کے بورڈ غفلت و لاپروای اور نااہلی ہے ضرورت اس امر کی ہے وہ فوری طور پر انکی داد رسی کرنے میں عملی کردار ادا کریں کیونکہ معاشرے میں انصاف کی عدم فراہمی سے قومیں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں طلحہ جمیل نے کہا کہ عوام انتخابات 2024 میں ایسے محب وطن۔

(جاری ہے)

دیانت دار اور جو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلے خود کو وقف کر دیں ان امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں جن کا ماضی بے داغ ہو۔ طلحہ جمیل نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کے عزم اور ہمیشہ ملک کے لے استحکام۔ قومی یکجہتی اور رواداری کے لے مثبت کردار ادا کریں گے۔ محب وطن قوتوں کے اتحاد سے ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامژن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کے مسال کو مستقیل بنیادوں پر حل کرایں گے۔