نوکنڈی،شیرزئی قبیلہ کا محمد صادق سنجرانی اور میر اعجاز سنجرانی کی حمایت کا اعلان

شیر زئی قبیلہ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا ،محمد رازق سنجرانی

اتوار 4 فروری 2024 17:15

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) نوکنڈی میں عام انتخابات کے سلسلے میں سب سے بڑے گرینڈ حمایتی تقریب شیرزئی ہاوس میں منعقد ہوا جہاں شیرزئی قبیلے نے چیئرمین سینیٹ و پی بی 32 چاغی کے امیدوار محمد صادق سنجرانی اور این اے 260 کے امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کی حمایت کا اعلان کردیا شیرزئی ہاس آمد پر خان سنجرانی پینل کے سربراہ خان محمد آصف خان سنجرانی، حاجی محمد رازق سنجرانی و دیگر معتبرین کا سردار حاجی نوربخش شیرزئی اور سردار حاجی تاج محمد شیرزئی نے پرتپاک استقبال کیا،گرینڈ حمایتی تقریب میں شیرزئی قبیلے کے سینکڑوں افراد شریک تھے،تقریب سے سردار نوربخش شیرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان پینل کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے آنے والا دور خان برادرز کا ہوگا اس موقع پر حاجی محمد رازق سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیرزئی قبیلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے خان پینل کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ کرکے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ روحانی پیشوا نائب غوث پاک خلیفہ محمد وارث جان قادری کے بھی مشکور ہے جنہوں نے اس حمایت میں کردار ادا کرکے قبائل کے درمیان نزدیکیاں اور مہر و محبت میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا انشا شیرزئی قبیلہ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا بلکہ ساتھ لیکر ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے۔