امریکہ ، برطانیہ کا یمن کے 13مقامات پر36حوثی ٹھکانوں پر حملہ

حملوں میں اسلحہ ذخیرہ کرنے والے گوداموں کو نشانہ بنایاگیا،پینٹا گون

پیر 5 فروری 2024 14:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے 36 ٹھکانوں پر حملے کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے کے آخر میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے مہلک حملے کے بعد ایران سے منسلک گروپوں کے خلاف امریکی کارروائیوں کا یہ دوسرا دن تھا۔پینٹاگون نے کہا کہ حملوں میں ہتھیاروں کو گہرائی میں دفن کر کے ذخیرہ کرنے والی تنصیبات، میزائل سسٹم، لانچرز اور دیگر صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا جو حوثیوں نے بحیر احمر کی جہاز رانی پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے ہیں اور مزید کہا کہ اس نے ملک بھر میں 13 مقامات کو نشانہ بنایا۔

سات اکتوبر کو اسرائیل پر فلسطینی گروپ حماس کے مہلک حملے کے نتیجے میں اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ شرقِ اوسط میں تنازعہ پھیلنے کی تازہ ترین علامت تھی۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر ِدفاع لائیڈ آسٹن نے کہاکہ "یہ اجتماعی کارروائی حوثیوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری جہازوں پر اپنے غیر قانونی حملے بند نہیں کرتے تو وہ مزید نتائج بھگتتے رہیں گے۔

"حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ امریکی حملوں کا "جواب اور نتائج ضرور ہوں گے۔"اردن میں ایک چوکی پر ایران کے حمایت یافتہ مزاحمت کاروں کے ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکہ کی آشکار ہوتی ہوئی فوجی انتقامی کارروائی کی امریکی مہم۔۔ اور یمن کے حملے ایک دوسرے کے متوازی جاری ہیں۔