آٹھ فروری کو عوام پیپلزپارٹی کے پینل کو کامیاب کروائیں،سید فخر السلام شاہ

منگل 6 فروری 2024 17:46

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) شہید جمہوریت کے فرزند بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں وطن عزیز کو مثالی بنانے کیلئے عوام تیر کے نشان پر مہر لگائیں، آٹھ فروری کا سورج عوامی ووٹ کی طاقت سے ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا پیپلزپارٹی کا منشور عوام کو تین سو یونٹ فری بجلی سمیت مفت گھروں کی فراہمی کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے140 شوکت باجوہ اور پی پی196 سے سید فخر السلام شاہ نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام پیپلزپارٹی کے پینل کو کامیاب کروائیں۔\378