چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلیمان بن عبدالعزیزسے ملاقات

منگل 6 فروری 2024 19:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلیمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں تزویراتی سلامتی امور اور دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اس وقت دوسری عالمی دفاعی نمائش کے لئے سعودی عرب کے دورہ پر ہیں ۔

انھوں نے نمائش میں لگائے گئے مختلف پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور الفتح ٹو میزائل سٹال کا افتتاح بھی کیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعوی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف ، جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المطر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔