فیصل آباد،ستیانہ روڈ کے تاجروں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 101 میاں عرفان منان اور امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف کے حق میں فیصلہ دے دیا

بدھ 7 فروری 2024 21:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) ستیانہ روڈ کے تاجروں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 101 میاں عرفان منان اور امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف کے حق میں فیصلہ دے دیا‘ تاجروں نے یہ فیصلہ انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے صدر شوکت علی رانا‘ شفاعت علی رانا اور رانا برادرز کے زیر اہتمام فیصل جیولرزستیانہ روڈ پر ہونے والے جلسہ عام کے موقع پر دیا‘ جلسہ کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے میاں عبدالمنان‘ سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ‘ امیدوار این اے 101 میاں عرفان منان اور امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف‘ اور ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ تھے‘ جلسہ میں ستیانہ روڈ کے تاجروں اور دکانداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالمنان‘ میاں عرفان منان‘ شیخ محمد یوسف‘ شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا برادران نے ستیانہ روڈ پر تاریخی جلسہ کروا کر ہمیں خوش کر دیا ہے‘ ہم انہیں اس قدر شاندار جلسہ منعقد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘انشاء اللہ 8 فروری کے بعد آپ کی خدمت کر کے آپ کی محبتوں کا قرض اتاریں گے‘ انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی‘ مہنگا پیٹرول‘ مہنگی گیس‘ غربت اور مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں‘ قطرے‘ قطرے سے دریا بنتا ہے‘ آپ کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے‘ پہلی فرصت میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہے‘ جس جوش و خروش کا مظاہرہ آج کر رہے ہیں وہی 8 تاریخ کو کرنا ہے اور اپنی پردہ دار مائوں اور بہنوں کو ساتھ لے جا کر ووٹ کاسٹ کروانا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے پاکستان مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکرمیاں نوازشریف کی زیرقیادت ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ کردے گی‘ 8فروری کے بعد ملک میں معاشی استحکام ہوگا‘ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کاجومنشورپیش کیا اُس پر100فیصدعمل ہوگا‘ اس میں کسی ایک پوائنٹ پربھی یوٹرن نہیں لیاجائے گابلکہ قوم کے ساتھ کئے گئے ہروعدے پرعمل ہوگا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میزبان شوکت علی رانا‘ شفاعت علی رانا نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے‘ ستیانہ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے میاں عرفان منان اور شیخ محمد یوسف کو بڑی لیڈ سے کامیاب کروانا ہمارا مشن ہے‘ کیونکہ تاجر طبقہ جتنا خوشحال میاں محمد نواز شریف کے دور میں تھا کسی دوسرے دور میں نہیں ہوا‘ تاجر میاں محمد نواز شریف اپنا مسیحا مانتے ہے اور چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ہی اقتدار میں آئے تاکہ کاروبار چلیں‘ عوام کو روزگار ملے اور ملک میں خوشحالیاں آئے‘ انشاء اللہ 8 فروری کومیاں عرفان منان اور شیخ محمد یوسف کو کامیاب کروانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے‘ انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی‘ جلسہ میں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والے چوہدری علی اختر‘ شاہد خلیل سمیت لیگی رہنما طارق انجم‘ میاں روحیل عرفان‘ ذیشان ظفر‘ رائے عرفان حیدر‘ ملک شہزاد‘ محمد نوید کے علاوہ انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے عہدیداروں اور ممبروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔