خضدار میں بھی عام انتخابات کی تیاریاں مکمل پیرآئذڈنگ آفیسرز و انتخابی عملے کو بمع انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانگی کا سلسلہ جاری

بدھ 7 فروری 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی عام انتخابات کی تیاریاں مکمل پیرآئذڈنگ آفیسرز و انتخابی عملے کو بمع انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ خضدار کے ووٹرز کی تعداد 300080 (تین لاکھ اسی ہیں)جہاں قومی اسمبلی کےایک اور تین صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے کل 298 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں جن میں سے 120 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیدیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خضدار کا این اے 256 پی بی 18 خضدار ون پی بی 19 خضدار ٹو پی بی 20 خضدار تھری کی نشستوں پر بی این پی جے یوآئی کا نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے۔ پولنگ عملے کو انتخابی بیلٹ پیپر بیلٹ بکس اور دیگر سازو سامان ڈی آر او کے آفس میں حوالہ کیا جارہاہے پاک آرمی ایف سی اور لیویز کے اہلکار بھی انتخابی سامان اور پولنگ عملے کے ساتھ روانہ کیا جارہاہے۔ ڈی آر او خضدار از خود تمام تر صورتحال اور انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔