کمشنر لاہور کا این اے118 میں آر او آفس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 8 فروری 2024 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جنرل الیکشن 2024 کے عملی اقدامات و انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے این اے118کے آراوآفس اور یو ای ٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈی سی رافعہ حیدر بھی ہمراہ تھیں۔کمشنر نے پولنگ سامان کی ترسیل، ٹرانسپورٹ فراہمی اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران و عملہ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈی آراوز، آراوز کو کسی بھی جگہ سے غیر حاضر عملے پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ آراو دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کو تمام سامان و ٹرانسپورٹ کی فراہمی بلا رکاوٹ جاری ہے، پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ تمام محکمے مکمل رابطے میں اور تعاون کر رہے ہیں، ٹیم سپرٹ کیساتھ فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا این اے 118 سب سے بڑا قومی اسمبلی کا حلقہ ہے، عبدالسلام عارف NA118کے آراو ہیں۔کمشنر محمد علی رندھاوا کو آر او این اے118 عبدالسلام عارف نے پولنگ اسکیم پربریفنگ دی۔