پی پی پی رہنما شازیہ عطا مری نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

جمعرات 8 فروری 2024 16:12

پی پی پی رہنما  شازیہ عطا مری نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 209 شازیہ عطا مری نے اپنے آبائی گاؤں بیرانی کے اردو سکول پولنگ سٹیشن میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ بعد ازاں شازیہ مری نے بیرانی میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرکے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔