پولنگ ڈے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کی بدولت ووٹرزنے بلاخوف وخطر پ اپنے ووٹ کاسٹ کئے،ریٹرننگ افسر پی بی 22 لسبیلہ سیدیاسین اختر

جمعہ 9 فروری 2024 04:00

Y لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) ریٹرننگ افسر پی بی 22 لسبیلہ سیدیاسین اختر نے کہا ہے کہ 8 فروری کے پولنگ ڈے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کی بدولت ووٹرزنے بلاخوف وخطر پولنگ اسٹیشنز میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے شفاف آزادانہ اور پرامن کامیاب انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط اور فعال روابط کی بدولت ممکن ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولنگ کا عمل اختتام ہونے کے پولنگ اسٹیشن دورے کے موقع پر پولنگ اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ریٹرننگ افسر سید یاسین اخترنے کہا کہ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔دوران پولنگ کہیں بھی کوء شکایت سامنے نہیں آء ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تمام ہولنگ افسران اور انتخابی عملے کو فارم 47 کے حوالے سے آگاہی دی تاکہ درست اورشفاف انتخابی نتائج کی تیاری میں کوء کمی نہ یو۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر پی بی 22سید یاسین اختر نے پولنگ ڈے پر پچاس سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا ریٹرننگ افسر این اے 257 سید رحمت اللہ آغا کے ہمراہ مشترکہ دورہ کیا اورا نتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے عوام الناس سیاسی جماعتوں کے کردار اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیساتھ مثالی تعاون سیکیورٹی اہلکاروں لیویز پولیس جوانوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا ریٹرننگ افسران نے کہا کہ انتخابی عمل میں شریک تمام اسٹیک ہولڈر پولنگ ڈے پراپنی ذمہ داریاں خو ش اسلوبی سے نبھا نے میں کامیاب ہوئے۔