منیب بٹ این اے 236 کے نتائج سنانے میدان میں کود پڑے ، ویڈیو وائرل

جمعہ 9 فروری 2024 18:53

منیب بٹ این اے 236 کے نتائج سنانے میدان میں کود پڑے ، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ کی اپنے حلقے این اے 236 کے نتائج سٴْناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات 2024 ہوئے جس میں عوام نے پٴْرجوش انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالے۔ وائرل ویڈیوز میں وہ اپنے حلقے این اے 236 کے اب تک کے نتائج کا اعلان کررہے ہیں۔ویڈیو میں منیب بٹ کے ہاتھ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ موجود ہے اور وہ لسٹ پڑھ کر بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیر خان نے این اے 236 سے کتنے ووٹ حاصل کیے۔