خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-105 لکی مروت سے آزاد امیدوار جوہر محمد 36 ہزار 757 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-105 لکی مروت سے آزاد امیدوار جوہر محمد 36 ہزار 757 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار منور خان ولد غلام سرور خان 26 ہزار 122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.88 فیصد رہا۔