قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-209 سانگھڑ Iسے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوار شازیہ جنت مری ایک لاکھ 56 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-209 سانگھڑ Iسے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوار شازیہ جنت مری ایک لاکھ 56 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار محمد خان جونیجو ایک لاکھ 39 ہزار 604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.06 فیصد رہا۔