قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-194 لاڑکانہ I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-194 لاڑکانہ I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار راشد محمود سومرو 35 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.78 فیصد رہا۔