عام انتخابات کے نام پر قوم سے مذاق کیا گیا ہے، لالہ دوست محمد

شفاف الیکشن ممکن نہیں تھے تو الیکشن پر عوام کا پیسہ اور وقت ضائع کیا ، نعمت اللہ خان عوام کے مینڈیٹ کا مزاق اڑایا گیا،شفاف تحقیقات کرائی جائیں، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 11 فروری 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) کراچی کے حلقہ پی ایس 88 سے آزاد امیدوار لالہ دوست محمد، نعمت اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نام پر قوم سے مذاق کیا گیا ہے، شفاف انتخابات نہیں کراسکتے تو قوم کی خواتین کو سڑکوں پر کیوں پریشان کیا گیا، نوجوان، بوڑھے ، مرد و خواتین الیکشن میں ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلیں لیکن ان کا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا،کچرے کے ڈھیر سے میرے بیلٹ پیپر برآمد ہوتے ہیں، علاقے میں لالہ دوست محمد کے ووٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،پی ایس 88 کے عوام نے غم وغصہ کا اظہار کیا گیا،لانڈھی کے مشہور سوشل ایکٹویسٹ نعمت اللہ خان نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ رویہ جمہوریت کے نام پر مذاق ہے اس سے جمہوریت پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، لالا دوست محمد نے کہا کہ الیکشن کے نام پر عوام کے مینڈیٹ کا مزاق اڑایا گیا، میرے ووٹ پیپر کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئے جس پر الیکشن سے مایوسی ہوئی اگر شفاف الیکشن ممکن نہیں تھے تو الیکشن پر عوام کا پیسہ اور وقت ضائع کیا گیا گھروں سے خواتین کو نکال کر خوار کیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں بصورت دیگر پی ایس 88 کے تمام ورکر اور ووٹر احتجاج کریں گے اور الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر پر احتجاج کیا جائے گا آخر میں لالا دوست محمد خان نے میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔