قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 مو سیٰ خیل کم بار کھان کم لورلائی کم دکی پرسر دار محمد یعقوب خان ناصر کامیاب

اتوار 11 فروری 2024 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 مو سیٰ خیل کم بار کھان کم لورلائی کم دکی پرپاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سر دار محمد یعقوب خان ناصر 53783ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کوحلقہ این اے 252کے ریٹرننگ افسر کے جا ری کر دہ فارم 47غیر حمتی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 252 مو سیٰ خیل کم بار کھان کم لورلائی کم دکی پرپاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سر دار محمد یعقوب خان ناصر 53783ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مد مقابل آزاد امید وار سر دار بابر موسیٰ خیل 52992ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔