راجہ اشفاق سرور ، بلال یامین ستی کا انتخابات میں کامیابی کے بعد دورہ مری

اتوار 11 فروری 2024 18:50

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 اورپی پی چھ سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں نے تحصیل مری کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراورممبرصوبائی اسمبلی بلال یامین ستی ایک بڑی ریلی کے ہمراہ سترہ میل،تریٹ،ساملی تجال،کمپنی باغ،گھوڑاگلی،بانسرہ گلی،سنی بنک،جھیکاگلی،بھوربن،اوسیاہ،دیول،لوئردیول پھگواڑی،علیوٹ،سہربگلہ،لوئرٹوپہ،مسیاڑی اورمری شہر پہنچے ، تمام مقامات پر لیگی کارکنوں نے ان کاشاندار استقبال کیا اورمنتخب ہونے پر انہیں مبارکبادیں پیش کیں۔

راجہ اسامہ اشفاق سرور اور بلال یامین ستی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم علاقے کی تعمیروترقی کیلئے دن رات ایک کرینگے اورحلقے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے۔