بن لادن کے ساتھی کی رہائی کیلئے امریکا سے ڈیل کاانکشاف

بدلے میں طالبان کی جیلوں میں قید امریکی قیدی ریان کاربیٹ کورہاکیاجائیگا

پیر 12 فروری 2024 15:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) اگرچہ قطر میں امریکہ اور افغان طالبان تحریک کے درمیان مذاکرات ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ افغانستان میں تحریک کے ہاتھوں متعدد امریکی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بالآخر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں انکشاف کیا کہ امریکہ نے القاعدہ کے سابق رہ نما اسامہ بن لادن کے افغان معاون کی رہائی کے بدلے ایک امریکی قیدی کے بدلے طالبان کے ساتھ تبادلے کا معاہدہ کیا ہے۔

ان ذرائع نے وضاحت کی کہ امریکہ نے طالبان کی جیلوں میں قید امریکی قیدی ریان کاربیٹ کی رہائی کے بدلے محمد رحیم افغانی جو بن لادن کے معاون خصوصی کے طور پر کام کرتے تھے ایک اور افغان قیدی کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔