گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو کے طلبا اور اساتذۂ کا ایوانِ کارکنانِ کا مطالعاتی دورہ

پیر 12 فروری 2024 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو لاہورکے طلبا اور اساتذۂ نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور دی اسلامیہ پبلک ہائی سکول گرین ٹائون کی طالبات اور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول،بند روڈ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیر شاہ کالونی اور ایم ایس ایجوکیٹرز کالج روڈ چوہنگ کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 378تھی۔