انتخابات میں ووٹرزکے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیی: ملالہ یوسف زئی

پیر 12 فروری 2024 22:07

انتخابات میں ووٹرزکے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیی: ملالہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ووٹرز کے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے عام انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوے لکھا پاکستان کو ایسے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت ہے جن میں ووٹوں کی گنتی شفافیت کے ساتھ کی جائے اور جو نتائج سامنے آئیں ان کا احترام کیا جائے۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹرز کے فیصلے کو خوش اسلوبی سے قبول کرنا چاہیے۔ اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے منتخب عہدیداران چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، پاکستان کے عوام کے لیے جمہوریت اور خوشحالی کو ترجیح دیں گے۔