پنجاب میں ناقص کارکردگی، پارٹی قیادت نے رپورٹ طلب کر لی

پیر 12 فروری 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ انتخابات 2024 میں پارٹی لاہور اور پارٹی پنجاب کی تنظیموں کی ناقص کارکردگی پر رپورٹ طلب کر۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں شکست اور بالخصوص لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست کی وجہ پارٹی تنظیموں میں باہمی اختلافات، حلقوں میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیموں کی عدم موجودگی اور انتخابی حلقوں میںپارٹی کارکنوں سمیت ووٹروں کی عدم موبلائزیشن سمیت دیگر وجوہات شامل ہیں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں راجہ پرویز اشرف کی صرف ایک نشست ہی حاصل کر سکی ہے