علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم ایس کامرس کے سمسٹر بہارکے داخلوں کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر

منگل 13 فروری 2024 17:00

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم ایس کامرس  کے سمسٹر بہارکے داخلوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم ایس کامرس کے سمسٹر بہار کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ منگل کو اوپن یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ایم ایس کامرس میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ 22 فروری کو ہوں گے جبکہ انٹرویو 23 فروری کو لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے لئے بزنس ایجوکیشن ، سی اے ،اے سی ایم اے ،اے سی سی اے اور کامرس میں 16 سالہ تعلیم کے حامل طلبہ اہل ہیں ۔

پروگرام میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ آن لائن http:// fmbp.aiou.edu.pk/ application/ index.php‏ بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے پہلے سمسٹر کی فیس 36 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد منیر احمد سے 9576281۔051 یا ای امیل ایڈریس ‏[email protected]‏ پر معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :