پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلباء رینکنگ میںاضافے ،طلباء کے مستقبل کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں‘ ڈاکٹر خالد محمود

منگل 13 فروری 2024 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلباء رینکنگ میںاضافے اور طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے ہر سطح پر بھرپورکردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے سیمینار ہال میں پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس کے زیر اہتمام شعبہ جات کے فوکل پرسن کیلئے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، ڈائریکٹر سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز ڈاکٹر ناہید ایس گورائیہ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ خرم، ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر پروفیسر ڈاکٹرنوید احمداور مختلف شعبہ جات سے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے کئی نامور شخصیات پیدا کی ہیںجو قومی و بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو سابق و موجودہ طلباء کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے مثبت امیج ، مضبوطی اورانڈسٹری کی ضروریات کے مطابق گرایجوئیٹس کیلئے سابق طلباء کا تعاون ضروری ہے۔ ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ دنیا کی بہترین جامعات میں سابق طلباء کو ساتھ رکھنے کا رواج عام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کی لیڈرشپ کو برقرار رکھنے کیلئے مضبوط ایلومینائی ایسوسی ایشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلباء کی خدمات کو سراہنے اور ان کی اہمیت کا احساس دلانے کے لئے پلیٹ فارم ضروری ہے۔