پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی پر مبارکباد،اشرف چوہدری،فائزہ اصغر چوہدری

منگل 13 فروری 2024 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری، فائزہ اصغر چوہدری نے امیداورپی پی 57 ناروال صدر مسلم لیگ ویمن ونگ ضلع ناروال کی محترمہ تاشفین صفدرسابق ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس کو الیکشن کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تاشفین صفدر نے گجرات میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے شبانہ روز محنت کی اور گجرات کے تقریباً تمام صوبائی حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں نے تاریخی کامیابی حاصل کی ۔انہوںنے تاشفین صفدر کو پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی اسمبلی میںخواتین مخصوص نشست کی بھی مبارکباد دی ۔