انٹرمیڈیٹ گیارہویں و بارہویں جماعت کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان

منگل 13 فروری 2024 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں و بارہویں جماعت کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر گروپس کے 15 فروری 2024ء سے شروع ہونے والے عملی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

>تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل سینٹرز گورنمنٹ کالج فا رمین ناظم آباد برائے طلباء سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل گروپس،سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد برائے طالبات سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس اور اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج 15-Bبفر زون نارتھ کراچی برائے طلباء آرٹس ریگولر گروپ سے اپنے عملی امتحانات کا شیڈول حاصل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :