الیکشن کمیشن نے نوازشریف سمیت لاہور سے 6 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 13 فروری 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 130 لاہور سے نواز شریف ، این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف ، این اے 119 سے مریم نواز شریف ، این اے 123 سے شہباز شریف اور این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اس سے قبل آج ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔