کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ

بدھ 14 فروری 2024 13:40

کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں 3.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ زلزلے کا مرکز 33.35 عرض البلد اور76.62 طول بلدمیں 5کلومیٹر گہرائی میں تھا۔