طارق فضل چوہدری صحافیوں کے فارم 45 سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

بدھ 14 فروری 2024 14:38

طارق فضل چوہدری صحافیوں کے فارم 45 سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 ،47 اور 48 میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے خلاف فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد صحافیوں کے فارم 45 سے متعلق طارق فضل چوہدری سے سوال کیے جس پر طارق فضل چوہدری غصے میں آگئے۔

(جاری ہے)

میرے پاس تمام فارم 45 موجود نہیں ، انتخابات ہوئے کئی روز ہوگئے ، آپ کے پاس ابھی تک فارم 45 کیوں نہیں ہیں میں آپ کو فارم 45 دکھانے کا پابند نہیں ہوں ، جبکہ این اے 48 سے کامیاب ازار امیدوار راجہ خرم نواز کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ساری دنیا کے سامنے آئے ہوئے ہیں۔

یہ جعلی فارم 45 بنا کر پھیلا رہے ہیں،جہاں یہ جیتے وہ ٹھیک ہے جہاں کوئی اور جیتے وہ غلط ہے،ساری چیزیں سب کے سامنے ہیں، ہمارے سوشل میڈیا پیجز پر لگی ہوئی ہیں۔