امریکی وزیرِدفاع لائیڈ آسٹن اسپتال سے فارغ

توقع ہے لائیڈ آسٹن رواں ہفتے ذمے داریاں سنبھال لیں گے،پینٹاگون

بدھ 14 فروری 2024 15:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے مطابق توقع ہے لائیڈ آسٹن رواں ہفتے ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرِ دفاع کو مثانے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے، انہیں کینسر کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔امریکی وزیرِ دفاع بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :