دنیا بھارتی ترقی کی طرف دیکھ رہی ہے،مودی

بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے،خطاب

بدھ 14 فروری 2024 17:40

دنیا بھارتی ترقی کی طرف دیکھ رہی ہے،مودی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم گزشتہ روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، اس دوران نریندر مودی نے تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔اس حوالے سے ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا بھارتی ترقی کی طرف دیکھ رہی ہے، بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔