آر ڈی اے نے 2 غیر قانونی ہاسنگ سکیموں اور 11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 14 فروری 2024 17:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے دو غیر قانونی نجی ہاسنگ سکیموں اور 11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان ملک تصور، مسٹر ذاکر، ملک ریاست، عاصم عزیز، شیخ میثم، ادریس اعوان، ماسٹر ظہیر، سید ثمر شاہ، چوہدری اسلم بانی، قاضی نوید، حاجی ابرار، چوہدری حمید، ملک اسلم، ملک ابرار، خرم قیوم، چوہدری عابد، راجہ طاہر، چوہدری یاسر، مسٹر کوثر، مسٹر بدر، انجم کیانی اور طاہر مدنی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

ترجمان آرڈی اے کے مطابق غیر قانونی دو نجی ہائوسنگ سکیموں میں اتحاد ٹان موضع ہرنال مندرہ چکوال روڈ گوجر خان اور جوریاں تا گاہی سیداں روڈ راولپنڈی موضع جراری پرعزیز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ لمیٹڈ اور11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز جن کیموضع جات موضع کلر بدھال تحصیل کلر سیداں، موضع مانکیالہ سٹوپا روڈ ، ناظم آباد موضع لونی کلر بائی پاس روڈ کلر سیداں، موضع بگہ شیخاں، موضع چک بھٹہ، موضع دھمیال، موضع بشنڈوٹ، موضع کھبل، موضع سکھواور موضع میرا سنگل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو یہ بھی ہدایت کی کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں۔ مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کا این او سی و منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ اور ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام الناس کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاسنگ سکیم کے مالکان کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔