انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بارے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، جواب طلب

بدھ 14 فروری 2024 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) این اے 11 سوات سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بارے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں اوران سے جواب طلب کرلیا ہے۔بدھ کوچیف جسٹس اسلام آباد جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے اور موقف اختیارکیاکہ کچھ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں گڑ بڑ کی گئی ، اس لیے ان کا جائزہ لیا جائے۔اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ معاملے کا جائزہ کے لیے الیکشن کمیشن کوسنناضروری ہے اور بعدازاں الیکشن کمیشن کونوٹسزجاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیاہے اورکیس کی سماعت آج جمعرات تک ملتوی کردی۔