مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر عاصم کردگیلو کی نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات

بدھ 14 فروری 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر عاصم کردگیلو نے بدھ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں جے یو آئی کےنومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلم رئیسانی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔