اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت بسرا کی این اے 163 کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 15 فروری 2024 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت بسرا کی این اے 163 کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

شوکت بسرا کی این اے 163 کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی دورں سماعت شوکت بسرا نے کہاکہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں جو کہوں گا سچ کہوں گا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت میں تقریر نہیں کرنے دوں گا صرف قانونی بات کریں، شوکت بسرا نے کہاکہ میں پہلے کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،98 ہزار ووٹ حاصل کیے، دوسرے نمبر پر ن لیگ کے امیدوار آئے،تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار اعجازالحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کر دیا گیامیرے ،پاس فارم 45 ہیں ایک بھی غلط ہو تو عدالت مجھے سزا دے دے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت بہاولنگر کے ریٹرننگ افسر کو کیسے طلب کر سکتی ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے شوکت بسرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔